Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر مملکت ہیمش فالکنر کے درمیان رابطہ؛ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر مملکت ہیمش فالکنر کے درمیان رابطہ؛ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

برطانیہ کا خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف؛ ہیمش فالکنر کا اسحاق ڈار سے گفتگو میں اظہارِ ستائش

 اسلام آباد:  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ (وزیر مملکت) ہیمش فالکنر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق  گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی۔

 برطانوی وزیر مملکت ہیمش فالکنر نے خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور اس حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ہیمش فالکنر نے پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی اور اہمیت کا اعادہ کیا۔ دونوں اطراف سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More