Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ارجن کپور کے ساتھ ایک گھر بنانا اور اپنے تعلقات کو اگلے درجے تک لے جانا پسند کروں گی ۔ ملائیکہ اروڑا

ارجن کپور آزاد خیال اور خیال رکھنے والا انسان ہے

 ارجن کپور کے ساتھ ایک گھر بنانا اور اپنے تعلقات کو اگلے درجے تک لے جانا پسند کروں گی ۔ ملائیکہ اروڑا

معروف بالی ووڈ اداکارہ ،ڈانسر و ماڈل ملائیکہ اروڑا نے معروف اداکار ارجن کپور سے شادی سے متعلق پہلی بار واضح انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ارجن اپنی عمر کے لحاظ سے بے حد عقل مند ،گہرا اور مضبوط انسان ہے ۔

ملائیکہ نے ارجن سے متعلق مزید کہا کہ وہ آزاد خیال اور خیال رکھنے والا انسان ہے،  میں ارجن کے ساتھ ایک گھر بنانا اور اپنے تعلقات کو اگلے درجے تک لے جانا پسند کروں گی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ اب ہم دونوں اس کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں محبت اور شادی کرنے پر یقین رکھتی ہوں میں بتا نہیں سکتی کہ میں دوبارہ شادی کب کر رہی ہوں کیوںکہ یہ ایک سرپرائز ہو گا جو کہ میں خراب نہیں کرنا چاہتی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More