Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آسکرایوارڈز تقریب میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج، اداکاروں نے علامتی سرخ پن لگایا

آسکرایوارڈز تقریب میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج، اداکاروں نے علامتی سرخ پن لگایا

 فلمی دنیا کے مشہور ایوارڈز آسکرز کی تقریب میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ ہالی ووڈ کے مشہور ستاروں نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کی علامت سرخ پن بیجز لگائے۔

سرخ پن بیجز لگانے والوں میں اداکار مارک روفیلو، رامی یوسف اور موسیقار بیلی ایلیش سمیت دیگر ستارے شامل تھے۔

          فلمی دنیا کے معتبر ترین اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) کی تقریب کیلیفورنیا کے ڈولبی تھیٹر میں جاری ہے۔ 96 ویں آسکر ایوارڈز 2024 میں کل 23 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جا رہے ہیں۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایما اسٹون لے اڑیں۔

 تقریب سے قبل فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔اس تقریب سے قبل فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا، مظاہرین کی جانب سے قریبی روڈ بلاک کردیے جانے کے باعث آسکر ایوارڈ کی تقریب کا آغاز تاخیر سے ہوا۔فلسطین کے حامیوں کے احتجاج کے باعث آسکر تقریب کی سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔

 مظاہرین نے ڈولبی تھیٹرکے احاطے میں بھی احتجاج کیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’نسل کشی کے دوران ایوارڈ نہیں دیے جائیں‘ درج تھا۔مظاہرین نے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے۔

روان سال 10 فلموں کو بہترین فلم کی کیٹیگری کے لییکے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آسکر 2024 میں سب سے زیادہ نظریں سائنس فکشن فلم ’اوپن ہائمر‘ پر مرکوز ہیں جس نے 7 ایورڈز اپنے نام کر لیے ہیں جبکہ ’پور تھنگز‘ نے بھی 4 کیٹگریز میں جیت اپنے نام کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More