لندن (نیوز پلس)معروف گلوکار شہزادرائے اور پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زائی کی شطرنج کا کھیل کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز گلوکاروسماجی کارکن شہزادرا ئے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک تصویر شیئرکی جس میں شہزادرائے ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں اور دونوں شطرنج کھیل رہے ہیں۔شہزاد رائے نے اپنی تصویرکیکیپشن میں لکھاکہ ملالہ جلدی سیکھنے والی ہیں یا شاید میں ایک اچھا اُستاد ہوں۔