Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کیلاش کھیر پر کنسرٹ کے دوران حملہ

کیلاش کھیر پر بھارتی ریاست کرناٹک میں کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ ہوا

کیلاش کھیر پر کنسرٹ کے دوران حملہ

معروف بھارتی گلوکار کیلاش کھیر پو دوران کنسرٹ بوتل سے حملہ کیا گیا تاہم وہ اس میں بال بال بچ گئے کیلاش کھیر پر بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے ہمپی میں کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ ہوا

 بھارتی میڈیا کے مطابق کیلاش کھیر جانب بوتل پھینکی گئی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بوتل گلوکار کو لگی یا نہیں ، حملے کے فوری بعد پولیس حرکت میں آئی اور بوتل پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے گرفتار شخص سے تفتیش شروع کر دی ہے ، کنسرٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد بھارتی گلوکار کو سننے کیلئے موجود تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More