Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: 2 سرکاری افسر سمیت اہم ملزمان گرفتار

کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: 2 سرکاری افسر سمیت اہم ملزمان گرفتار

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 40 ارب روپے کے کرپشن میگا اسکینڈل میں 2 سرکاری افسر ، 3 ٹھیکیداروں سمیت اہم ملزمان کو گرفتتار کر لیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نن

نیب نے کوہستان میگا اسکینڈل میں 2 سرکاری آفیسر  اور 3 ٹھیکیدار گرفتار کیے ہیں،  ملزمان پرجعلی چیک، منی لانڈرنگ، اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خردبرد کا الزام ہے۔

 ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کا مرکزی کردار ہے ،سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ اے جی آفس  ملی بھگت سے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا۔

نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا اسکینڈل کے تحقیقات میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ، ملزمان نے جعلی بلنگ ، جعلی تعمیراتی فرمز کے ذریعے اربوں کی ہیرا پھیری کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More