ژوب: دہشت گردوں کا پولیو ٹیم پر حملہ۔ 3 پولیس اہلکارشہید
ژوب: بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسداد دہشت گردی فورس کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
ژوب کے قریب گزشتہ رات پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اور تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ژوب ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستے میں دو زخمی اے ٹی ایف اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ۔
شہید تین اہلکاروں میں سے دو کی شناخت امیر محمد منگل زئی شیرانی اور شفیق اللہ کے ناموں سے ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ژوب میں انسداددہشت گردی فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ژوب میں اینٹی ٹیررزم فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔
وزیراعظم نے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔