Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دینا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے۔ مریم اورنگزیب

ملک میں 40 فیصد چینی کی پیداوار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کرتے ہیں

لاہور(نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قرار دے دیا ہے۔ملک میں جاری آٹے اور چینی کے بحران پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی اور آٹے کی قیمت کنٹرول کر رہے ہیں، چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دینا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں 40 فیصد چینی کی پیداوار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کرتے ہیں، عمران خان نے چینی اور آٹا بیچنے والوں کو چینی اور آٹا سستا کرنے کی ذمہ داری دے دی اور پھر کہتے ہیں میں کرپٹ نہیں ہوں، عمران خان نے جب سے اِن دونوں کے ذمہ داری سونپی ہے چینی کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More