Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری کرلی

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری کرلی

پی ٹی آئی آزاد کشمیر فاروڈ بلاک کے 9 وزراء پی پی میں شامل

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری کر لی۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے 9  وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے 5 وزرا نے فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کی جس میں  پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں چوہدری یاسر، محمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد اور چوہدری محمد رشید شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے مزید چار وزرا نے فریال تالپور سے ملاقات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 ان وزراء میں فہیم اختر ربانی، عبدالماجد ، محمد اکبر ابراہیم اور عاصم شریف بٹ شامل ہیں۔

فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزاد کشمیر کے عوام کی سچی نمائندہ رہی ہے، سیاسی اورمعاشی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے وزیرہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے بھی فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کے شمولیت کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ارکان اسمبلی کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کی حمایت کے بغیرحکومت بنائیں گے، فریال تالپورکی جانب سے آج سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رات10 بجےڈنردیاجائےگا جس میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی شریک ہوگی، اس کے علاوہ مہاجرین نشستوں اور بیرسٹرسلطان گروپ کےارکان شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ بیرسٹرسلطان گروپ نے فریال تالپورکے ساتھ ملاقات میں ووٹ کی یقین دہانی کرادی، بیرسٹرسلطان گروپ کے 5 اور مہاجرین نشستوں کے 5 ارکان پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں، دو ارکان کی حمایت خفیہ رکھی گئی ہے۔

 پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد 30 سے زائد ارکان کا ساتھ حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More