Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پہلا آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 14 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام پہلا آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 14 جنوری سے جنوبی افریقا میں شروع ہو گا

پہلا آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 14 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہو گا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام پہلا آئی سی سی انڈر

19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 14 جنوری سے جنوبی افریقا میں شروع ہو گا، جس میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ پاکستانی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز 15 جنوری کو روانڈا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچز ولو مور پارک، بینونی اورسینویس پارک، پوچیفسٹروم کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔29 جنوری تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور امریکاشامل ہیں۔ گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، زمبابوے اور روانڈاشامل ہیں۔

گروپ سی میں آئرلینڈ، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کو رکھا گیا ہیجبکہ گروپ ڈی میں بھارت، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ سری لنکا اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 15 جنوری کو روانڈا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ گرین شرٹس کو عروب شاہ لیڈ کریں گے۔ قومی انڈر 19 ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 17 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔ میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 41 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز 20 جنوری جبکہ سپر 6 مرحلے کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 27 جنوری کو جبکہ فائنل 29 جنوری کو سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں ہی کھیلا جائے گا۔
Sources: APP

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More