Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکہ سے 32 پولیس اہلکار شہید

پشاور خود کش کے نتیجے میں 17 پولیس اہلکار شہید جبکہ 90 زخمی ہوئے

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکہ سے 32 پولیس اہلکار شہید

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 17 پولیس اہلکار شہید جبکہ 90 اہلکار زخمی ہوئے ہیں ،18 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

خود کش دھماکے سے پولیس لائن کی مسجد کی چھت منہدم ہو گئی، جس کے ملبے تلے متعدد افراد ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو زخمیوں کو مسجد سے نکال رہے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرا میں لے لیا ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے وزیر اعظم ،وزیر خارجہ سمیت سیاسی رہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More