پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن
بھارتی شوبز انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور عام آدمی پارٹی کے اہم رہنماء راگھو چڈھا کی آنکھوں کا پیچیدہ آپریشن ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنماء راھگو چڈھا کو ریڑینا میں سوراخ کی شکایت کے باعث لندن میں ان کی آنکھوں کا پیچیدہ آپریشن کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی رہنما کا لندن میں کامیاب آپریش کیا گیا، تاہم مکمل صحت یابی تک سیاسی رہنما کو بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ راگھو چڈھا کے قریبی ذرائع کے مطابق ریٹینا میں سوراخ کی وجہ سے پیچیدگیاں شروع ہو گئیں تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی بینائی بھی کھو سکتے تھے اسی وجہ سے انہیں فوری طور پر سرجری کروانا پڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرجری سے پہلے اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں تھی کہ مسئلہ حل ہو جائے گا، یہ ایک خطرناک سرجری تھی۔ تاہم سرجری ٹھیک ہوئی اور رہنما اس وقت مکمل آرام پر ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنے مصروف شیڈول کے دوران اپنے شوہر کے لیے مسلسل وقت نکالتی رہیں ہیں اور لندن میں ان کی عیادت کے لیے بھی آتی جاتی اور ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
بھارتی وزیر سوربھ بھردواج نے انکشاف کیا ہے کہ راگھو چڈا اپنی آنکھوں کی سرجری کیلئے برطانیہ میں ہیں اسی لئے وہ انتخابی مہم میں موجود نہیں ہیں۔
بھارتی وزیر نے مزید کہا کہ راگھو چڈا کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں تاکہ وہ واپس آکر پارٹی کی انتخابی مہم میں شامل ہو سکیں۔