پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل، ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل پر جنرل(ر) فیض حمید سے انکوائری شروع
پاک فوج نے خود احتسابی کا عمل شروع کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں سنگین الزامات پر انکوائری کیمٹی بنا دی ہے،
اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے، پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔