Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک افغان سرحد پر فوجی چوکیوں پر حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحد پر فوجی چوکیوں پر حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحد پر چترال کے علاقے کیلاش میں دہشت گردوں نے بڑی تعداد میں جدید اسلحے کے ساتھ دو فوجی چوکیوں پر حملہ کر دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق متعدد دہشت گردوں نے جدید الحے کے ساتھ دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔

سیکیورٹی فورسز  اور دہشتگردوں کے درمیان شدید  فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 12 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے حملے پسپا کرکے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مؤثر بروقت جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نورستان، کنڑ میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت سے افغان عبوری حکومت کو بروقت آگاہ کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر خطرے کے انتباہ کے باعث چیک پوسٹیں پہلے ہی چوکس تھین، ممکنہ دہشگردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہش گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں فوجی جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More