Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کو ایک اہم سٹیک ہولڈر،ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں

علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کی نئی ​​حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں، پاکستان کو ایک اہم سٹیک ہولڈر،ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں

واشنگٹن  (نیوزپلس) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کی نئی ​​حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی نیوز بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک اہم سٹیک ہولڈر،ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں، جس کے ساتھ ہمارے روابط تھے اور ہیں جیسا کہ ہم ایک ایسے افغانستان کے لیے مل کر کام کررہے ہیں جو زیادہ مستحکم، زیادہ محفوظ، زیادہ خوشحال ہو اور سب سے اہم بات یہ کہ ایک ایسا افغانستان جہاں اقلیتوں، افغان خواتین اور لڑکیوں سمیت تمام افغان عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریباً 75 سالوں سے پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات “اہم” رہے ہیں،

ہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کی نئی ​​حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں اور اس اشتراک کو پاکستان اور پورے خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کی صلاحیت حاصل ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم محمد شہباز شریف کو نئے منصب کی پہلے ہی مبارک باد دے دی ہے اور ہمیں ان کی حکومت کے ساتھ قریبی طور پر مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔

بشکریہ : اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More