پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا الفتح میزائل کا کامیبا تجربہ
میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے اور یہ تجربہ جارہ مشق اندلس کا حصہ تھا
میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے اور یہ تجربہ جارہ مشق اندلس کا حصہ تھا
راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین مار کرنے واکے فتح سیریز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
بھارتی جارحیت کا جواب دینے اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل 120 کلو میٹر تک زمین سے زمین تک مارنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی جانب اہم سنگ میل، پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
تربیتی تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم سمیت اس کی تکنیکی صلاحیتوں اور درستگی کو جانچنا تھا۔
یہ تجربہ پاک فوج کے سینیئر افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی ملاحظہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کامیاب تجربے پر مبارکباد دی، پاک فوج کے سینئر حکام میزائل تجربے کے وقت موجود تھے،
واضح رہے کہ 3 مئی کو پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا تھا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر تک مار کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے ،
