Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی پنچ نے پیپلز پارٹی کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے اجازت دی

راولپنڈی (نیوز پلس)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی پنچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔جسٹس طارق عباسی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور فریقین کا موقف جاننے کے بعد پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت دے دی۔ قبل ازیں راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں 27 دسمبر کو سکیورٹی خطرات کے باعث جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا۔بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت اور مرکزی قیادت کی شرکت کے پیش نظر سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More