پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب کی 71 رنز شاندار بیٹنگ
لاہور: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سیریز 1۔1 سے برابر کر دی۔
پاکستان نےجنوبی افریقا کا 111 رنز کا ہدف با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پوری پروٹیز ٹیم 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے صائم ایوب کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف 13.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا ۔
قومی ٹیم کے بیٹسمین صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان 28 اور بابراعظم نے 11 رنز بنائے ۔
