Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی دوستوں سے مل کر احساس ہوتا ہے کہ ہم ایک ہی جیسے ہیں۔ سنیدھی چوہان

پاکستانی دوستوں سے مل کر احساس ہوتا ہے کہ ہم ایک ہی جیسے ہیں۔  سنیدھی چوہان

معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

سنیدھی چوہان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور میں جب پاکستانیوں سے ملتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ہم بالکل ایک جیسے ہیں کیونکہ ہمارا بات کرنا اور ہمارے کھانے سب کچھ ایک جیسے ہیں۔

بھارتی گلوکارہ نے بتایا کہ میں جب بھی امریکا یا برطانیہ جاتی ہوں تو وہاں پر بھی بہت سارے پاکستانی دوست ملتے ہیں اور ان سے مل کر بھی ایسا ہی احساس ہوتا ہے کہ ہم ایک ہی جیسے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان اپنائیت کی وجہ پاکستانی میوزک ہے جو سرحد پار سے آ رہا ہے، فلم انڈسٹری پاکستان کی بہت زیادہ بڑی نہیں ہے مگر وہاں کا میوزک بہت زیادہ اور زبردست ہے۔

سنیدھی چوہان نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاروں کو بہت پیار اور محبت دی جاتی ہے اور وہاں کے گلوکاروں کو بھارت میں بہت پیار ملتا ہے تو جہاں پر میوزک  تیار کرنے کی وجہ محبت ہو تو اس میں خلوص ہی ہوگا اور اس کو سن کر اچھا محسوس ہوتا ہے۔

اریجیت سنگھ  کے حوالے سے سنیدھی کا کہنا تھا کہ اریجیت خود کو اریجیت سنگھ کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ وہ صرف موسیقی تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔

سنیدھی نے اریجیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "وہ ایک طالب علم ہیں۔ وہ ایک بہت ہی خوبصورت گلوکار ہیں۔ چاہے جس بھی طرح کا گیت ہو، مجھے لگتا ہے کہ وہ خود کو اس کے مطابق ڈھال لیتے ہیں، جو ایک بہت بڑی خوبی ہے۔


سنیدھی، جن کا شمار بھی بھارت کی صف اول کی گلوکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ کہتی ہیں کہ اریجیت سنگھ اپنی آواز کو تبدیل کیے بغیر اپنے آپ کو گانے کے مطابق ڈھال لیتے ہیں ورنہ اکثر گلوکار گانے کے مطابق اپنی آواز میں تبدیلی کرتے ہیں۔”

گلوکارہ نے مزید کہا کہ اریجیت سنگھ خود سے محبت نہیں کرتے، وہ ایک طالب علم کی طرح ہی خود کو سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ سب کچھ کرپاتے ہیں جو وہ کر رہے ہوتے ہیں۔

سنیدھی کا کہنا تھا کہ اریجیت کو دوسروں کو سننا پسند ہے اور وہ ان گلوکاروں سے سیکھنا چاہتے ہیں جو انہیں پسند ہیں۔ وہ اپنے کنسرٹ میں دوسرے گلوکاروں کے گانے بھی گاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More