Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ویمن نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ویمن نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

 

لاہور (نیوزپلس) ٹی توئنٹی 3 میچوں کی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے سیریز ایک ایک سے  برابر کر دی۔

لاہور میں بارش کے باعث دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، میچ کی ایک اننگز کو 17 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، آئر لینڈ ویمن نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

 آئرش کھلاڑی ایمی ہنٹر نے 36 اور اورلا پرینڈرگسٹ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 19 رنز جبکہ نشرہ سندھو نے 21 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کی۔

جواب میں پاکستان ویمن نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں پورا کر لیا۔

پاکستان ویمن ٹیم  کی طرف سے جویریہ خان نے 35 اور ندا ڈار نے 28 رنز بنائے جبکہ عائشہ یوسف نے 25 رنز کی جارحانہ  ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ندا ڈار کو آل راؤند کارکردگی پر پلئیر آف دی مین قرار دیا گیا

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More