Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹور ڈی فرانس: تڈیج پوگا آر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ٹور ڈی فرانس: تڈیج پوگا آر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیرس:  سلووینیا کے معروف سائیکلسٹ تڈیج پوگا آر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس2024 میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں بھی سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر فاتح رہے اور مجموعی برتری پر بھی ان کا ہی قبضہ رہا۔

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں سائیکل سواروں نے مناکو سے نیس تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو 33.7کلو میٹر پر محیط تھا جس کو سلووینیا کےنامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے 45 منٹس اور 24 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ٹیم جمبویزما کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈراسموسن نے دوسری جبکہ بیلجئیم کے سائکل سوار ریمکو اپونپول نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس کے سائیکل سوار سلووینیا کے تڈیج پوگاآر نے ریس میں مجموعی طور پر چھ سٹیجز میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹور ڈی فرانس ریس کا ٹائٹل بھی جیتنے پر اختتام کیا اور 1998 میں اطالوی سائیکلسٹ مارکو پینٹانی کے بعد ایک ہی سال میں سائیکلنگ کی دو سب سے بڑی ریسیزجیتنے والے پہلے رائیڈر بھی بن گئے۔

سالہ تڈیج پوگاآر نے کہا ہے کہ وہ فرانس ٹورڈی کا 2024 کا ایڈیشن جینتے پر بہت خوش ہیں اور ریس کے تمام 21 مراحل سے بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے فاتح سائیکلسٹ نے ریس میں چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکوادور کے سائیکل سوار سے چلوجرسی چھین لی تھی جس پر ان کا 21ویں مرحلے تک قبضہ بروار رکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More