Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ویب سیریز سیواک کو بھارت میں پابندی عائد

ویب سیریز سیوک پورے پورے بھارے ریجن میں بین کر دیا ہےجسکی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی

ویب سیریز سیواک کو بھارت میں پابندی عائد

ویب سیریز سیواک بھارت میں مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے وائیڈلی ٹی وی کے نمائندگان اظہار خان ، ساجد گل مشاء نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے انکی ویب سیریز سیوک پورے پورے بھارے ریجن میں بین کر دیا ہےجسکی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے حالانکہ اس طرح کی سب سے زیادہ فلمیں خود بھارت بناتا ہے جن پر پاکستان نے کبھی اعتراض نہیں اٹھایا،اس مسئلے کو عالمی فورم تک اٹھائینگے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائیڈلی ٹی وی کے نمائندگان اظہار خان ، ساجد گل اور مشاء نے او ٹی ٹی سمیت تمام سوشل میڈیا پر پابندی لگانے پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے انکی بنائی گئی ویب سیریز "سیوک” پر پابندی عائد کرکے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے، یہ ویب سیریز بھارتی مصنف کے لکھے گئے ناول پر فلمائی گئی ہے جس میں کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق بھارتی کلچر کو فلمایا گیا ہے،

دنیا بھر میںاس طرح کی سب سے زیادہ فلمیں خود بھارت ہی بناتا ہے جن پر پاکستان نے کبھی بھی کوئی اعتراض نہیں کیا ،بھارت کو بھی دل بڑا کرکے اس ویب سیریز کو بطور تفریح لینا چاہیئے،ویب پر دیکھا جانیوا لا مواد بندے کی اپنی چوائس ہوتی ہے اسے کسی دوسرے پر نہیں ڈالا جا سکتا ، اب تک دو ملین سے زائد افراد ویب پر اس سیریز کو دیکھ چکے ہیں ، بھارتی حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندی کیخلاف عالمی سطح پر جائینگے اور اسے ختم کروانے کی کوشش کرینگے۔

اظہار خان نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی کا کلچر ختم ہونا چاہئے اس سے فلم انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی صرف تین اقساط ہی چلیں تھی کہ فلم کو بین کر دیا گیا ۔فلم کے رائٹر ساجی خان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More