Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایف ایف سی مینوفیکچرنگ سیکٹر کیٹیگری میں سب سے زیادہ قومی ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی قرار

ایف ایف سی کو مسلسل دوسرے سال مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سب سے بڑا قومی ٹیکس ادا کرنے ادارہ قرار دیا گیا ہے

ایف ایف سی  مینوفیکچرنگ سیکٹر کیٹیگری میں سب سے زیادہ قومی ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی قرار

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) کے زیر اہتمام  "ٹیکس پیئر ریکگنیشن ایوارڈز 2022” (Tax payer Recognition Awards 2022) میں سال 2022 کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر کیٹیگری میں سے سب سے زیادہ قومی ٹیکس ادا کرنے  قومی ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی قرار دیا گیا اور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس تقریب میں مختلف ملٹی نیشنل اور کارپوریٹ بلیو چپ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا۔ کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر (ریٹایرڈ) عسرت محمود، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے ایوارڈ وصول کیا۔

ایف ایف سی کو مسلسل دوسرے سال مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سب سے بڑا قومی ٹیکس ادا کرنے ادارہ قرار دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More