ولادی میر پوٹن 5ویں بار روس کے صدر منتخب
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے موجودہ صدر مطابق پوٹن اندازے کے مطابق 87.9% کے ساتھ جیت چکے ہیں
ایگزٹ پولز نے پہلے اسی طرح کے رجحانات دکھائے تھے، جس میں ریاست کے سربراہ کے 87.8 فیصد کے ساتھ انتخابات جیتنے کی امید تھی۔
کمیونسٹ پارٹی سے ان کے مدمقابل نکولے کھریٹونوف کے 4.7% کے ساتھ دوسرے نمبر پر آنے کی توقع ہے، اس کے بعد نیو پیپلز پارٹی کے ولادیسلاو داوانکوف (3.6%) اور لبرل ڈیموکریٹس کے لیونیڈ سلٹسکی (2.5%) ہیں۔
ایگزٹ سروے ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر 466,324 ووٹرز کے درمیان کیا گیا۔
سی ای سی کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کے انتخابات میں ایک تاریخی بلند ووٹر ٹرن آؤٹ ہوا ہے، جو 74% سے اوپر ہے۔
روسی الیکشن کمیشن کے مطابق روس کے کئی علاقوں میں بیلٹ کی پروسیسنگ پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ پیوٹن نے لوگانسک پیپلز ریپبلک (ایل پی آر) میں 94.12 فیصد اور ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آر) میں 95 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، یہ روس کے دو نئے علاقے ہیں جہاں شہری پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں۔
تین روزہ پولنگ میں صدرپیوٹن کےمدمقابل چارامیدوار تھے، ایک اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی پرسرار طور پر جیل میں مارے گئے تھے۔
روسی میڈیا کے مطابق پولنگ سٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا، روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی۔
روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔
جمہوریہ تیوا اور یاکوشا کے علاقوں کے مختلف علاقوں ست نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر پوٹن 90٪ ووٹون سے آگے تھے۔
واضح رہے کہ پوٹن 5ویں بار روسی صدارت سنبھالیں گے اور پوٹن 6 سال تک عہدہ صدرات پر فائز رہیں گے۔