Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیوزی لینڈ کا سرلنکا کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میچ میں کلین سویپ

نیوزی لینڈ نے سر لنکا ویلنگٹن ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 58 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا

نیوزی لینڈ کا سرلنکا کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میچ میں کلین سویپ

 نیوزی لینڈ نے سر لنکا کو ویلنگٹن ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 58 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔

پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد آئی لینڈرز دوسری اننگز میں کیوی باؤلرز کا جم کر سامنا نہ کر پائے اور پوری ٹیم 358 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

دہننجا یاڈی سلوا 98 ،دنیش چندیمل 62 ،کپتان دیموتھ کرونارتنے 51 اور کوسل مینڈیس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں کپتان ٹم ساؤتھی اوربلئیر ٹکنر نے 3،3 اور مائیکل بریسویل نے دو جبکہ میٹ ہنری اور ڈگ بریسویل نے 1،1 کھلاڑی کو آؤت کیا ۔

ہنری نکولس کو عمدہ بیٹنگ پر میچ جبکہ کین ولیم سن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 113 رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کوسال مینڈس 50 اور اینجلو میتھیوز ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ نیوزی لینڈ کی عمدہ بائولنگ کے باعث دوسری اننگز میں بھی سری لنکن بلے باز جم کر نہ کھیل سکے ۔ دہننجایا ڈی سلوا 98،دنیش چندیمل 62 ، کپتان دیموتھ کرونارتنے 51 اور کوسل مینڈس 50 رنز بنا کر سکے۔

سری لنکن ٹیم کیوی پہلی اننگز میں 580 رنز کے جواب میں 164 رنز پر ہی ہمت ہار گئی اور فالو آن ہونے دوسری اننگز میں 358 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی یوں نیوزی لینڈ نے آئی لینڈرز کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نہ صرف اننگز اور 58 رنز شکست دی بلکہ مشن کلین سویپ بھی مکمل کر لیا ۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں کپتان ٹم ساؤتھی اور بلئیر ٹکنر نے 3،3 اور مائیکل بریسویل نے 2 جبکہ میٹ ہنری اور ڈگ بریسویل نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ہنری نکولس کو عمدہ بیٹنگ پر میچ جبکہ کین ولیم سن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More