Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میر علی حملے میں ملوث انتہاہی مطلوب کمانڈر 8 ساتھیوں سمیت جہنم واصل

میر علی حملے میں ملوث انتہاہی مطلوب کمانڈر 8 ساتھیوں سمیت جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مذکورہ آپریشن 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا۔


 آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں میں ہائی ویلیو تارگٹ دہشت گرد کمانڈر صحرا عرف جانان بھی شامل ہے۔

 

دہشت گرد صحرا عرف جانان 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔

ہلاک دہشت گرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوئے تھے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More