Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مواخذہ غیر قانونی اور تعصب پسندی کے علاوہ کچھ نہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مواخذے کی کوشش امریکا کی جمہوریت کو تہس نہس کردے گی

واشنگٹن (نیوز پلس / مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق آج ہونے والی ووٹنگ کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپیکر نینسی پیلوسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ امریکا کی جمہوریت کو خراب اور انصاف میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں آپ ذاتی، سیاسی اور وقتی فائدے کے لیے امریکی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو لکھے گئے چھ(6)صفحات پر مشتمل خط میں اپنے مواخذے کی کوششوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ آپ کے خلاف سخت فیصلہ دے گی کہ آپ امریکا کے انتخابات میں مداخلت کر رہی ہیں امریکی صدر نے کہا کہ انکے خلاف مواخذے کی کوشش امریکا کی جمہوریت کو تہس نہس کردے گی۔صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونے والے مواخذے کو کھلی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مواخذہ غیر قانونی اور تعصب پسندی کے علاوہ کچھ نہیں اور یہ سب ووٹنگ بوتھ پر بری طرح ناکام ہوجائے گا۔واضح رہے امریکی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دو الزامات کی منظوری دے رکھی ہے اور صدر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے کانگریس کے دونوں ایوانوں کی منظوری چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More