Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیو دہلی: جامعہ اسلامیہ کے پر امن طلباء کے خلاف تشدد کسی صورت جائز نہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل

طلباء کے اختلافِ رائے کے حق کا احترام کیا جائے۔اویناش کمار

نیو دہلی (نیوز پلس)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نئی دہلی میں طلباء کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف تشدد کسی بھی طرح جائز نہیں ہو سکتا۔تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انسانی حقوق باڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو دہلی اویناش کمار نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں پر پولیس کے تشدد اور طلباء کو ہراساں کرنے کے خلاف تفتیش ضرور ہونی چاہیے۔اویناش کمار نے یہ بھی کہا کہ طلباء کے اختلافِ رائے کے حق کا احترام کیا جائے۔واضح رہے اس واقعے میں 100 سے زائد طالب علم زخمی ہوئے تھے اور زخمی طالب علموں کی مدد کے لیے پولیس نے یونیورسٹی میں ایمبولنس کو بھی جانے نہیں دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More