Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر تمانچہ ہے ۔ چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ، آزاد جموں و کشمیر سردار امجد جلیل

صدر آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیونیازی اور آزاد کشمیر کی جملہ سیاسی قیادت اور حریت راہنماؤں کی قیادت میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کشمیر ریلی تحریک آزادی کشمیر میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی

بیورو رپورٹ

اسلام آباد (نیوزپلس) چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ، آزاد جموں و کشمیر سردار امجد جلیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارلحکومت میں صدر آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیونیازی اور آزاد کشمیر کی جملہ سیاسی قیادت اور حریت راہنماؤں کی قیادت میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کشمیر ریلی تحریک آزادی کشمیر میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس چیمبر میں کشمیر ریلی کے حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار امجد جلیل نے کہا کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز تسلط خاص طور پر05 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد جس طرح مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے شیڈول کاسٹ ھندوؤں کی غیر قانونی آباد کاری اور وادی میں بھارتی فوج کے وحشیانہ اور انسانیت سوز ظالم انسانی حقوق کے عملبرداروں کے منہ پر زور دار تمانچہ ہے۔

سردار امجد جلیل نے کہا  کہ آل پارٹیز کشمیر ریلی تحریک آزادی کشمیر کو عالمی دنیا کے سامنے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سردار امجد جلیل نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے اندر کشمیری عوا م کی لازوال قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔ کشمیری بہت جلد آزادی سے ھمکنار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی دنیا کو بار بار جھنجھوڑ رہے ہیں۔ سردار امجد جلیل نےکہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں آل پارٹیز کشمیر ریلی میں شامل ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More