محسن نقوی انتہائی متحرک اورمحنتی وزیراعلیٰ، ہر کوئی انکے کام کی تعریف کرتا ہے، امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے وزیر وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنزنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے عوام دوست اقدامات کوسراہا۔
امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ محسن نقوی انتہائی متحرک اورمحنتی وزیراعلیٰ ہیں،ہر کوئی ان کے کام کی تعریف کرتا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں نگران حکومت نے عوام کی خدمت کا حق ادا کیا ہے اور جب بھی دیکھیں وزیراعلیٰ محسن نقوی کام کررہے ہوتے ہیں۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے امریکی قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت خصوصاً گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے امریکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے الحاق کیلئے کوشاں ہیں۔کیلیفورنیا کی طرز پر پنجاب میں چھوٹے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سموگ بڑا چیلنج ہے،وجوہات کا تعین بہت ضروری ہے۔مختصر عرصے میں پوری کوشش کی کہ عوام کی خدمت کرسکیں۔
امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں اشتراک کیلئے تیار ہیں۔ کیلیفورنیااورپنجاب سسٹر سٹیٹس ریلیشن شپ معاہدے کے تحت دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈاورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔