Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، مریم اورنگزیب

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے،  مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا دورہ قصور،سموگ کا باعث بننے والے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو مسمارکروا دیا

لاہور  پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کی ماحول پر پالیسی دو ٹوک ہے، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے قصور کا دورہ کیا اور سموگ کا باعث بننے والے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو مسمارکروا دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والی ہر چیز کے خلاف کارروائی ہو گی، ماحول کو آلودہ کرنے اور سموگ پھیلانے والے بھٹے اور کارخانے بند ہوں گے۔

پنجاب بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر ایک بھی بھٹہ نہیں چلنے دیں گے، زگ زیگ کے معیار پر پورا نہ اترنے والا بھٹہ گرا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماحول دوست پالیسی کے تحت پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی، پنجاب بھر میں سموگ کے خلاف آپریشن جاری ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند پیسے بچانے کے لیے انسانوں کو بیماریوں میں مبتلا کر دیا جاتا ہے، نوٹسز ہوتے ہیں مگر عمل کوئی نہیں کرتا، اب کوئی رعایت نہیں ہوگی، آلودگی کا باعث بننے والی بااثر افراد کی فیکٹریوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قصور میں 640بھٹے ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیئے گئے، مزید 15بھٹوں کو بھی جلد زگ زیگ پر منتقل کرائیں گے، لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں چمڑہ جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، ریاست کے تمام اداروں کو مل کر اپنی ذمہ داری نبھانی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More