Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لاہور میں ایف آئی اے کا (ن)لیگ کے مرکزی سیکرٹیریٹ پر چھاپا

چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے اہم دستاویز قبضہ میں لیں

لاہور (نیوز پلس) ایف آئی اے کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے ماڈل ٹاوٗن میں قائم مرکزی سیکریٹریٹ میں چھاپہ۔ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم نے چھاپا مارا۔چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے کیمپیوٹر سمیت اہم دستاویز اپنے قبضے میں لے لیں۔ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک سے متعلق مریم نواز کی جان سے کی گئی پریس کانفرنس کے حوالے سے مواد قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) عطااللہ تارڈ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم نے دفتر پر چھاپہ مارا جس میں ایک خاتون افسر بھی شامل تھیں۔عطا تارڑ نے تصدیق کی کہ ایف آئی اے کی جانب سے یہ چھاپہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جج ارشد ملک سے کی گئی پریس کانفرنس سے متعلق مواد کے لیے مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کے معاملے میں حکومت پارٹی بن گئی ہے حالانکہ ناصر بٹ نے لندن میں ہائی کمیشن کو متعدد مرتبہ مذکورہ ویڈیو کی تصدیق کرنے کی کوشش کی لیکن اس کو نہیں لیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری (ن)لیگ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے خود کہا تھا کہ ارشد ملک نے عدلیہ کا سرشرم سے جھکادیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More