Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی اسنوکر چیمپیئن شپ : دفاعی چیمپیئن محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا

قومی اسنوکر چیمپیئن شپ میں دفاعی چیمپیئن محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں سر بلند خان نے 3-5 کے فریم میں اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

قومی اسنوکر چیمپیئن شپ : دفاعی چیمپیئن محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا

کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری اسنوکر ایونٹ کے چوتھے روز دفاعی چیمپیئن محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں  سر بلند خان نے 3-5 کے فریم میں اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذوالفقار اے قادر بھی اگلے مرحلے میں نہ پہنچ سکے، وہ شاہد آفتاب سے پورے 9 فریمز کے دلچسپ مقابلے کے بعد مات کھا گئے۔

سابق جونیئر عالمی امیچر چیمپئن نسیم اختر بھی آخری آٹھ کھلاڑیوں میں آگئے، اُنہوں نے عبدل جاوید کو 0-5 سےآؤٹ کلاس کیا اور تیسرے فریم میں 125 کا بریک بھی کھیلا۔

قومی اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوراٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں عادل اے جبار،اویس اللہ منیر ،آکاش رفیق ،سلطان محمد اور شان نعمت شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More