Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ریجنل اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال

پی سی بی نے ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ڈپارٹمنٹل /سروس آرگنائزیشنز کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا

 ریجنل اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجنل اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 12 کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یہ  فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ اگست 2023 تک کیلئے کھلاڑیوں کے اعلان کردہ تمام ڈومیسٹک کنٹریکٹس پورے کرنے پر بھی بات ہوئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طویل تبادلہ خیال کے بعد ریجنل، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ڈپارٹمنٹس/سروس آرگنائزیشنز کو بحال کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے اور اب انہیں باقاعدہ طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں شامل کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلان تیار کیا جائے گا، جس میں ان کی پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شرکت بھی شامل ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے ساتھ بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ ان کی ایمرجنگ کیٹیگریز میں انڈر 19 کھلاڑی کو شامل کیا جاسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کیمٹی نے خواتین کی کرکٹ میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کی حکمت عملی کے تحت ویمن لیگ شروع کرنے کے لئے اپنے جوش و خروش اور عزم کا اظہارکیا اب جس کا نام تبدیل کر کے پاکستان ویمنز لیگ رکھ دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More