Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پیغام

اسلام آ باد (نیوز پلس)بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے یوم پیدائش پر صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان اپنے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے روز ایک عظیم قائد اوررہنما کی پیدائش ہوئی جس نے اس دنیا کا نقشہ بدل دیا اور ہمیں علیحدہ اورپیارا وطن پاکستان عطا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محمدعلی جناحؒ کا شمار بیسویں صدی کے عظیم قائدین میں ہوتاہے۔انہوں نے فیصلہ کن تحریک آزادی کی قیاد ت کی۔ آخری سانس تک جمہوریت کے نظریات اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔آج کے دن فاشسٹ آر ایس ایس سے متاثرہ کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمارے وطن کی تاریخ میں خاص دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج کے روز ایک عظیم قائد اوررہنما کی پیدائش ہوئی جس نے اس دنیا کا نقشہ بدل دیا اور ہمیں علیحدہ اورپیارا وطن پاکستان عطا کیا۔بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال نے قائداعظم کی بصیرت اور وژن کو درست ثابت کردیاہے، قائداعظم محمد علی جناح ایک بصیرت افروز انسان تھے، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت، ضروریات اور سیاسی سمت کا تعین کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہوکر ان کے فرمودات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔آئیں ”اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط” کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آئندہ کی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More