Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان قائداعظم محمد علی جناح کے سپاہی ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لیڈر اپنی سیاست کے لیے نہیں بلکہ قوم کے مفاد کے لیے سوچتا ہے

اسلام آباد (نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشرایات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان قائداعظم محمد علی جناح کے سپاہی ہیں۔ عمران خان نے تیس سال سے چلنے والے باریوں کے نظام دفن کر دیا ہے۔ لیڈر اپنی سیاست کے لیے نہیں بلکہ قوم کے مفاد کے لیے سوچتا ہے۔ نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقدہ اے پی پی کی ایوارڈز تقریب سے خطاب میں فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ، حکومت نے اصلاحات کے ساتھ نئے پاکستان کی بنیاد رکھی۔ عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی بات کی۔ لیڈر کاعزم اپنے مقصدکیلئے غیرمتزلزل رہتا ہے،عمران خان دنیا میں پاکستان کا روشن درخشان چہرہ اجاگر کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ روزمرہ کے معاملات میں چیلنجز درپیش رہتے ہیں جن کا مقابلہ کرنا ہی زندگی کا نام ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا عملی طور پر آغاز کیا ہے۔ حق دار کو اسکا حق لوٹانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More