Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فلم "غدار2” کی کامیابی کے بعد سنی دیول نے 50 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا

فلم "غدار2” کی کامیابی کے بعد سنی دیول نے 50 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سنی دیول نے حال ہی میں بلاک بسٹر فلم غدار ٹو میں کام کیا فلم نے 450 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ۔فلم کی کامیابی کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سنی دیول نے اپنی فلم کا معاوضہ 50 کروڑ روپے تک بڑھا دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ 50 کروڑ روپے فی فلم تک بڑھا رہے ہیں۔ تاہم سنی دیول نے اپنے حالیہ میں انٹرویو میں اس حوالے سے واضح کیا کہ مالی معاملات نجی ہیں اور ان کی تشہیر نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ "سب سے پہلے، میں محسوس کرتا ہوں کہ پیسے کے معاملات بہت ذاتی ہیں، کوئی بھی اس کی کمائی کو قطعی طور پر شیئر نہیں کرتا، یہاں تک کہ اپنے قریبی لوگوں کو بھی۔ دوسری بات یہ کہ جب میں دستخط کروں گا تو میں کیا وصول کروں گا یا نہیں کروں گا اس کا فیصلہ ہوگا،اس وقت ہم سب میری اگلی فلم "غدار2 ” کی کامیابی کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سنی دیول کا کہنا تھا کہ کہ وہ اپنی قیمت جانتے ہیں اور اپنی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور "میں اپنی قدر جانتا ہوں۔ یہاں تک کہ اپنی کم ترین سطح پر بھی، میں نے اپنی قیمت سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ ساتھ ہی میں  سمجھدار انسان ہوں ۔ میں جانتا ہوں کہ آج سنی دیول کو ایک مختلف انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن میں تو وہی ہوں جہاں میں تھا.

سنی دیول کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ  لوگوں کا نظریہ بدل گیا ہے (میں جہاں تھا وہیں ہوں، لوگوں کا تاثر بدل گیا ہے) ’’میرے لیے میرا خاندان میری سب سے بڑی دولت ہے۔ اور کیا چاہیئے؟۔

واضح رہے کہ سنی دیول حال ہی میں فلم "غدار2” میں امیشا پٹیل  کے مد مقابل نظر آئے تھے یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی جس کے اداکار نے مبینہ طور پر اپنی معاوضہ بڑھا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More