Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برکس ممالک کی رکنیت میں توسیع برکس کے ترقیاتی عمل میں ایل تاریخی لمحہ ہے: چینی وزارت خارجہ

برکس ممالک کی رکنیت میں توسیع برکس کے ترقیاتی عمل میں ایل تاریخی لمحہ ہے: چینی وزارت خارجہ

 

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ ون بین نے کہا ہے کہ برکس ممالک کی رکنیت میں توسیع برکس کے ترقیاتی عمل میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جو ترقی پذیر ممالک کی عمومی خواہش کی عکاسی کرتا ہے اور بین الاقوامی تعلقات میں عالمی کثیر الجہتی اور جمہوریت کی رجحان کو مؤثر طریقے سے فروغ دے گا،

چین کے خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یومیہ پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سیاسی اور اقتصادی حکمرانی کے نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دے گا، اور بین الاقوامی امور میں ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز کو مؤثر طور پر بڑھائے گا۔

وانگ ون بین نے اس بات پر زور دیا کہ برکس میکانزم کی بھرپور ترقی جنوب-جنوب تعاون کے پلیٹ فارم کی توسیع، تحفظ امن کے لئے طاقت میں اضافہ اور ترقی پذیر ممالک کے اتحاد اور تعاون میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، جس کا ممالک کی بھاری اکثریت نے خیرمقدم کیا ہے۔

 

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More