پیرس (نیوزپلس) فرانس کے شہر پیرس میں آسکر ایوارڈ میں ایک دلچسپ و عجیب واقع رونما ہوا کہ جب آسکر ایوارڈ کہلائے جانے والے ‘سیزر’ ایوارڈ میں ایک اداکارہ کورن مسیرو نےکورونا پابندیوں کے خلاف برہنہ ہوکر احتجاج کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ اداکارہ کورِن مسیرو گدھے کی کھال والا لباس (کوسٹیوم) پہن کر اسٹیج پر آگئیں ، اس دوران انہوں نے اندر ‘خون آلود’ لباس بھی پہن رکھا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کورن کے احتجاج کا مقصد کورونا وائرس کے دوران سنیما ہالز کی بندش سمیت آرٹ اور دیگر ثقافتی تقریبات پر پابندیوں کے خلاف آواز اٹھانا تھی، انہوں نے اپنے جسم پر ‘ثقافت نہیں، مستقبل نہیں’ اور ‘ہمیں ہمارا آرٹ واپس کرو’ کے نعرے درج کر رکھے تھے۔