Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمر گل اور سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچز مقرر

عمر گل اور سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچز مقرر

 

 عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچز مقرر کر دیا گیا ہے۔دونوں کا پہلا امتحان آسٹریلیا میں ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہو گا۔

واضح رہے کہ عمر گل افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں باؤلنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں، اس کے علاوہ گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عمرگل نے 2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کیریئر میں 47 ٹیسٹ میچوں میں 163، 130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179 اور 60 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  سابق ایک روزہ عالمی نمبر ایک بالر سعید اجمل بھی اسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ دارایاں شروع کریں گے۔

انہوں نے 2008 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور انٹرنیشنل کیریئر میں 35 ٹیسٹ 113 ون ڈے اور 64 ٹی 20 انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپن باؤلنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

عمر گل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ  کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا اور کہہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں وہ کوچنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کی باؤلنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش  کریں گے،

سعید اجمل نے ذکا اشرف کا شکریہ اداد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ذمہ داری کے لیے موقع فراہم کیا، پاکستانی ٹیم میں سپن باؤلنگ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرا کیرئیر اور تجربہ ٹیم میں سپن باؤلنگ کو آگت بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More