Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عراق۔بغداد میں مظاہرین کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں 12 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والے افراد ایک عمارت میں میں مقیم تھے

بغداد (نیوز پلس)عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکومت مخالف پر تشدد مظاہرے جاری ہیں تفصیلات کے مطابق تازہ ترین صورتحال کے مطابق بغداد میں مظاہرین کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔مختلف خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت بغداد میں السینک پُل کے قریب واقع عمار ت میں حکومت مخالف مظاہرین کئی ہفتوں سے مقیم تھے، مسلح افراد نے مظاہرین کے کیمپ پر جمعہ کی رات کو حملہ کیا، مسلح افراد نے مظاہرین کو عمارت خالی کرنے کا کہا لیکن انکار پر پک اپ ٹرک میں سوار مسلح افراد نے عمارت پر دھاوا بول دیا جس نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ مسلح افراد کا تعلق کسی سیاسی یا ملیشیا گروپ سے ہے ادھر پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More