عائشہ عمر کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ مداحوں کو آگاہ کر دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی میڈیکل سرجری کی وجہ شوبز انڈسٹری سے کچھ عرصہ کے لئے بریک لینے کے بعد اپنی طبعیت کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کر دیا۔
تاہم اب انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوریز شیئر کرکے اپنی طبیعت سے آگاہ کیا ہے۔
اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ایک گانے کی مدد سے بتایا کہ ان کی سرجری ہو گئی اور اب وہ ریکوری کے پروسسز میں ہیں۔
عائشہ عمر نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک تصویر میں انہوں نے اپنے ایکسرے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی کالر بون کی سرجری کے لیے 5 سے زائد اسکروز اور ٹائٹینم پلیٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوسری تصویر میں اپنی کالر بون کی سرجری کی تصویر چیئر کی ہے جس میں اداکارہ کی گردن سے کندھے تک ہونے والی سرجری اور اس کے بعد کئے گئے ٹانکوں کے نشان دیکھے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عائشہ عمر نے میڈیکل سرجری کے بعد شوبز انڈسٹری سے 4 ماہ کا بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔