Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

طالبان کے پاس جدید ترین امریکی اسلحہ موجود ہے ۔ عمران خان

امریکی مداخلت قبول کرلی تو ملک کبھی نہ ختم ہونے والی دہشت گرد کی لپیٹ میں چلا جائے گا

طالبان کے پاس جدید ترین امریکی اسلحہ موجود ہے ۔ عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان سے تعلقات خراب کیے اور امریکی مداخلت قبول کرلی تو ملک کبھی نہ ختم ہونے والی دہشت گرد کی لپیٹ میں چلا جائے گا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پولیس کے پاس جیسے ہتھیار ہیں اس سے دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردوں کے پاس امریکا کے چھوڑے گئے جدید ہتھیار ہیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان میں امریکی جنگ میں پاکستان کو نیوٹرل رہنا چاہیے تھا، پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ معیشت کا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں امریکا کو لاجسٹک سپورٹ دینی ہے، 80 کی دہائی میں مجاہدین کو تربیت دی اور اس کو جہاد کا نام دیا، عرب ممالک سے گروہ جہاد اور جنگ کرنے آئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی فوج وزیرستان میں بھیجی جا رہی تھی تو میں نے اختلاف کیا، قائد اعظم نے قبائلی علاقوں سے فوج کو واپس بلانے کا کہا تھا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا  کہ فاٹا انضمام کو سب ناممکن سمجھ رہے تھے پھر سب نے اتفاق کیا، فاٹا کے انضمام کا سب سے زیادہ فائدہ یا نقصان خیبرپختونخوا کو ہونا تھا، فاٹا انضمام کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا نے پیسے دیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ نے فاٹا کے پیسے دینے سے صاف انکار کر دیا، ن لیگ کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے فنڈ روک لیے، نیشنل سیکیورٹی کونسل میٹنگ میں فاٹا پر فنڈ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ان حکمرانوں نے نہ معیشت بہت توجہ دی نہ دہشت گردی کو روکا، دہشت گردی کا سب سے زیادہ خطرہ خیبرپختونخوا کو ہے، بارڈر کا سب سے زیادہ کنٹرول وفاق کے پاس ہے، کراچی میں دہشت گردی بھی نہیں لیکن رینجرز موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More