Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کےلئے ملک بھر میں مفت ویکسینیشن مہم کا اعلان

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کےلئے ملک بھر میں مفت ویکسینیشن مہم کا اعلان

مہم اسلام آباد ، پنجاب ، سندھ اور آزاد کشمیر میں 15 سے 27 ستمبر میں ہو گی ، 9 سے 14 سال کی لڑکیوں کو ویکسین لھاےئ جائے گی

وفاقی وزارت صحت نے خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کےلئے قومی ایکسینیشن مہم کا اعلان کر دیا جس کے دوران 9سے 14 سال تک کی بچیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔

وزارت صحت کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر جاری رہے گی۔

مہم کے دوران 9 سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی۔ مہم کے دوران یہ ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام اباد کے مختلف اسکولوں میں ایک لاکھ 46 ہزار لڑکیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسکولوں ، مدارس، علاقے کے مخصوص ویکسینیشن سینٹرز اور صحت مراکز میں بھی ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔

اس 12 روزہ مہم کے دوران ویکسین پیر سے ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک فراہم کی جائے گی،

ضلعی ہیلتھ آفیسر راشدہ بتول نے کہا کہ سروائیکل خواتین میں ایک خاموش کینسر ہے، بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے یہ مرض جان لیوا بن جاتا ہے، پہلے مرحلے میں مہم کا آغاز سندھ ، اسلام اباد پنجاب اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں کے پی کے اور دگر اضلاع میں مہم کا آغاز کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں گلگت بلتستان میں ایچ پی وی ویکسن لاگئی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More