Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دہشت گرد ہاری اور ہم جیتی جنگ لڑ رہے ہیں ،انوارالحق کاکڑ

دہشت گرد ہاری اور ہم جیتی جنگ لڑ رہے ہیں ،انوارالحق کاکڑ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہاہے کہ پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کی عفریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، اللہ رب العزت کی مدد اور عوام کی طاقت سے اسکو ہر شکل و روپ میں شکست فاش دے گی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق  نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کوڈیرہ اسماعیل خان میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔زخمی سیکیورٹی اہلکاروں و پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی قوم کی جیت یقینی ہے جس کے ایسے بہادر افسران و فوجی جوان ہوں جو اپنی وطن کی حفاظت کیلئے اپنے لہو کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کی عفریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اللہ رب العزت کی مدد اور عوام کی طاقت سے اس کو ہر شکل و روپ میں شکست فاش دے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ایک بہادر و مضبوط قوم ہے اور ہماری افواج دشمنوں کے ناپاک عزام کو ناکام بنا کر انہیں منہ توڑ جواب دے گی۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد دس قدم ہم سوقدم بڑھائیں گے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، حملہ آوروں کو بتا دینا چاہتا ہوں وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اس جیتی ہوئی جنگ میں جنہوں نے قربانیاں دیں وہ یہاں اور جنت میں بھی راحت میں ہوں گے، دہشت گرد کوئی بھی حربہ استعمال کر لیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ہم جیتے ہوئے لوگوں کے ساتھ ہیں وہ چاہے یہاں ہوں یا آخرت میں۔

 وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر)سید ارشد حیسن شاہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More