Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروئیاں، 5 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروئیاں، 5 خوارج ہلاک

30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے ؐکتلف علاقوں میں 3 الگ الگ کاروئیاں کی گئیں، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے خبیر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کاروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کر دیا،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا ، باجوڑ ضلع میں کفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ، کاروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے،  خوارج میں ایک اعلیٰ قدر کا ہدف  خارجی فرید اللہ بھی شامل تھا۔

اس میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں بھی ایک اور خفیہ آپریشن کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تیسری کارروائی مہمند ضلع میں کی گئی،  سیکیورٹی فورسز نے ایک خارجی ٹھکانے پر کامیاب چھاپہ مارا اور 2 خوارج کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک  ہائی لیول خارجی لال امیر عرف ابراہیم شامل ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے اور گرفتار خوارج مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ خوارج کو بھی ختم کیا جا سکے ، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اور ملک کو اس ناسور سے مکمل بجات دلانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More