حواس باختہ بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر پر حملے اور ایف-16 ، جے ایف- تھنڈرکی جھوٹی خبریں چلانے پر مجبور
جعلی خبروں کو پھیلانے کا مقصد جگوٹا تاثر پیدا کر کے پاکستان پر حملہ کرنا ہے ، سیکیورٹی ذرائع
اسلام آباد: حواس باختہ بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے اور ایف – 16 طیاروں کو نشانے بنانے سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کرنے پر مجبور ہو گیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان جعلی خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے واضع کیا کہ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف سولہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
