Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جیا بچن سے گالیاں کھانے کی امید سے گیا لیکن فلم میں کام مل گیا : ارشد وارثی

ارشد وارثی نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ آج کچھ بھی ہوں بچن خاندان کی وجہ سے ہوں میں ہر روز ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 جیا بچن سے گالیاں کھانے کی امید سے گیا لیکن فلم میں کام مل گیا : ارشد وارثی

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے وراساٹائل اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کے آفس میں جیا بچن سے گالیاں کھانے کی امید سے گیا اور فلم میں کام مل گیا۔

اپنے دئیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران فلم ” منا بھائی ایم بی بی ایس” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے وراسٹائل اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ پروڈیوسر جوئے آگسٹائن نے ان سے کہا تھا کہ وہ اپنی ماڈلنگ تصاویر امیتابھ بچن کی کمپی کو اداکاری کے لئے ارسال کریں۔

ارشد وارثی نے بتایا کہ میں نے جوئے سے کہا کہ میں اداکاری نہیں کر سکتا میری زندگی کو برباد نہ کریں مجھے اپنی زندگی سے پیار ہے ۔

ارشد وارثی نے کہا کہ جوئے آگسٹائن نے بلآخر انہیں منالیا اور انہوں نے اپنی تصاویر امیتابھ بچن کی کمپنی امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹڈ (اے بی سی ایل) کو بھیج دیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اے بی سی ایل سے فون آیا، جس میں کہا گیا کہ مجھے جیا بچن نے بلایا ہے، یہ سن کر میں نے سوچا کہ جیا بچن مجھے فائر کرنے والی ہیں۔ جیا بچن، امیتابھ بچن کی اہلیہ، ان کے منہ سے دو چار گالیاں بھی اچھی لگیں گی۔

ارشد وارثی کا مزید کہنا تھا کہ امید کے برعکس جیا بچن نے انہیں فلم میں کاسٹ کر لیا اور کہا کہ آپ فلم کر رہے ہین۔

ارشد وارثی نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ آج کچھ بھی ہوں بچن خاندان کی وجہ سے ہوں میں ہر روز ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More