Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 4 افسران بر طرف

چاروں افسران نے دھوکہ دہی سے غریب عوام کے 4 لاکھ 40 ہزار196 وصول کیے

اسلام آباد (نیوز پلس)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 4 افسران بر طرف کر دئیے گئے۔ان کی برطرفی کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن میں برطرف کئے گئے افسران میں محمد نعمان ضعیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی آئی خان، شفیع اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹربی آئی ایس پی بنوں، سید فضل امین سسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ایبٹ آباد اور سبیل خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ایبٹ آباد شامل ہیں۔ بر طرف کیے گئے افسران پر الزام ہے کہ یہ چاروں اپنی بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی کی رقم حکومت پاکستان سے وصول کرتے رہے۔حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق چاروں افسران نے دھوکہ دہی سے غریب عوام کے 4 لاکھ 40 ہزار196 وصول کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More