Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا عالمی چیمپئین بن گیا

    بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا عالمی چیمپئین بن گیا

ٹی ٹوینٹی ورلڈ 2024 کے فائنل میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد  جنوبی افریقا کو  شکست دے کر 17 سال بعد  عالمی چیمپیئن بن گیا

بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 بھارت کے سپر اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویرات کوہلی 76 اور اکشر پٹیل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیشو مہاراج اور اینرک نورکیا نے 2، 2 جبکہ مارکو جانسین اور کگیسو ربادا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی  اسکواڈ

 

کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، ریشبھ پنت، سوریا کمار یادیو، شیوم ڈوبے، ہاریک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندرا جاڈیجا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بومرا

 

جنوبی افریقا اسکواڈ

 

کپتان ایڈن مارکرم کی قیادت میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ فائنل کھیل رہی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو یانسین، کیشو مہاراج، کگیسو رباڈا، اینرک نورکیا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More